شیکسپیئر کے ڈراموں کے مسودات ایک کروڑ ڈالر میں نیلام

نیویارک کے کرسٹی نیلام گھر نے نیلامی کے ذریعے 9.97 ملین ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت کیے ہیں۔


Editorial October 16, 2020
نیویارک کے کرسٹی نیلام گھر نے نیلامی کے ذریعے 9.97 ملین ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت کیے ہیں۔ فوٹو: رائٹرز

انگریزی ادب کے شہرہ آفاق ڈرامہ نویس اور شاعر ولیم شیکسپیئر کے ڈراموں کے اولین مسودے کے اوراق(فولیو) نیویارک کے کرسٹی نیلام گھر نے نیلامی کے ذریعے 9.97 ملین ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت کیے ہیں۔

ان قدیمی اوراق میں شیکسپیئر کے ابتدائی 36 ڈراموں کے مسودے کے نکات شامل ہیں۔ ان میں چھ مکمل ڈراموں کے مسودے بھی شامل ہیں۔ ان کی مکمل نقول امریکا کے ایک پرائیویٹ کلیکٹر نے حاصل کیں جس نے امریکا کے مشرقی ساحل پر انیسویں صدی میں نایاب کتابوں اور فوٹو گرافس کی دکان کھولی ۔ ایک اور کتاب جس کا نام ''مزاحیہ تحریریں ' تاریخی حقائق اور المیے'' ہے، کی بھی نیلام کی گئی، اس مصنف کی وفات کے سات سال بعد اس کے دوستوں نے اسے شایع کیا تھا۔

شیکسپیئر کے مشہور ڈرامے میکبیتھ اور جولیس سیزر کے مسودے اس میں شامل نہیں، اس کے باوجود ان حقیقی اوراق کی مانگ میں کوئی کمی نہیں۔ اس حوالے سے ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ شیکسپیئر کے ڈراموں کو پہلی مرتبہ مزاحیہ' المیہ اور تاریخی دستاویز کے نام سے متعین کیا گیا ہے۔

اس کتاب کا حجم کافی بڑا ہے جس میں اٹھارہ ڈرامے شامل ہیں۔ اول ازیں اس کتاب کو قانونی کتابوں اور مذہبی کتابوں کے نام سے فروخت کرنے کا خیال تھا۔ حال ہی میں شایع ہونے والی مسودات کی پہلی کتاب تقریباً 20 سال میں پہلی مرتبہ ایسی کتاب ہے جس میں شیکسپیئر کے ابتدائی دور کے مسودے رکھے گئے ہیں۔

مقبول خبریں