زینب الرٹ ایپ کا اجرا کردیا گیا

وقاص احمد  جمعـء 16 اکتوبر 2020
زینب انصاری کے والد امین انصاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اس ایپ کا افتتاح کیا۔  فوٹو : ایکسپریس

زینب انصاری کے والد امین انصاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اس ایپ کا افتتاح کیا۔ فوٹو : ایکسپریس

 اسلام آباد:  وزارت انسانی حقوق نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر ’’زینب الرٹ‘‘ ایپ کا اجرا کردیا۔

پاکستان سٹیزن پورٹل پر ’’زینب الرٹ‘‘ ایپ کا اجرا کردیا گیا، یہ وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ بچوں کی تلاش اور تلاش کرنے والے اداروں کی کوششوں کو منظم اور مستحکم کرنے کی ایک قابل تحسین کوشش ہے۔ پاکستان سٹیزن پورٹل کے ساتھ الرٹس کا یہ طریقہ کار فوری طور پر 29 لاکھ رجسٹرڈ صارفین کو دستیاب ہو گا۔

زینب الرٹ ایپ کی افتتاحی تقریب وزارت انسانی حقوق میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں زینب انصاری کے والد امین انصاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اس ایپ کا افتتاح کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔