سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے جائیں تو ٹیم پاکستان جا سکتی ہےسری لنکن بورڈ

مشکل وقت میں خود پاکستان نے کئی مرتبہ سری لنکا کا ساتھ دیا،منیجر سری لنکن کرکٹ بورڈ


Sports Desk December 22, 2013
مشکل وقت میں خود پاکستان نے کئی مرتبہ سری لنکا کا ساتھ دیا،منیجر سری لنکن کرکٹ بورڈ۔ فوٹو: فائل

سری لنکا کرکٹ بورڈ کے میڈیا منیجر راجیتھ فرنانڈو کا کہنا ہے کہ اگر سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے جائیں تو ہماری ٹیم ایک بار پھر وہاں کا دورہ کرسکتی ہے۔

یاد رہے کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس کی وجہ سے کئی کھلاڑی شدید زخمی ہوگئے تھے، ایک نجی ٹی وی سے بات چیت میں راجیتھ فرنانڈو نے کہاکہ مشکل وقت میں خود پاکستان نے کئی مرتبہ سری لنکا کا ساتھ دیا، ہم وہاں کی صورتحال کو سمجھتے اور مدد کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی اور ایس ایل سی کے منیجر نشانتھا رانا ٹنگا دونوں ہی سیریز کے دوران یواے ای میں ہیں،ان کے درمیان ملاقات میں اس معاملے پر گفتگو ہوسکتی ہے۔