ڈرون حملے عالمی قوانین کے سراسر خلاف ہیں مسعود خان

پاکستان نے ڈرونز استعمال کی منظوری بھی نہیں دی، اقوام متحدہ میں مندوب کی گفتگو


APP December 22, 2013
جہاں بھی ڈرون حملہ ہوتا ہے تو وہاں بے گناہ لوگ اس کا نشانہ بن جاتے ہیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے علاقے میں امریکی ڈرونز حملے نہ صرف ملکی خودمختاری اور علاقائی استحکام بلکہ یہ بین الاقوامی قانون کے بھی سراسر خلاف ہیں۔

جنرل اسمبلی میں ڈرونز کے استعمال سے متعلق قرارداد کی منظوری کے بعد ''ریڈیو فری یورپ'' کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستانی مندوب مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے مسلح ڈرونز کے استعمال کی رسمی منظوری بھی نہیں دی ہے۔

 photo 3_zpsc7d8327a.jpg

انھوں نے کہا کہ جہاں بھی ڈرون حملہ ہوتا ہے تو وہاں بے گناہ لوگ اس کا نشانہ بن جاتے ہیں اور متاثرہ علاقے کی پوری آبادی مسلسل خوف کی حالت میں زندگی گزار رہی ہے۔