خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی

ویب ڈیسک / وصال یوسفزئی  ہفتہ 31 اکتوبر 2020
کورونا سے اب تک خیبر پختونخوا میں 20 ڈاکٹرز جاں بحق ہوچکے ہیں فوٹو: فائل

کورونا سے اب تک خیبر پختونخوا میں 20 ڈاکٹرز جاں بحق ہوچکے ہیں فوٹو: فائل

 پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس نے ایک اور ڈاکٹر کی جان لے لی ہے جس کے بعد صوبے اس وائرس سے جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختون خوا میں ڈاکٹروں کی صوبائی تنظیم پرویژنل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبر کالج آف ڈینٹسڑی کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر سلطان زیب کورونا وائرس کا شکار ہوکر جاں بحق ہوگئے ہیں، وہ گزشتہ کچھ روز سے حیات اباد میڈیکل کمپلکس میں زیر علاج تھے۔

پرویژنل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر سلطان زیب کو خراج عقیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈاکٹر سلطان زیب کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کورونا وبا کے دوران ڈاکٹرز کی خدمات قابل ستائش ہیں،  شہری کورونا وبا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ کورونا سے اب تک خیبر پختونخوا میں 20 ڈاکٹرز جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔