تعلیمی ادارے بند نہیں کیے جا رہے، وفاقی وزیر تعلیم

اے پی پی  منگل 3 نومبر 2020
ہم صورتحال اور طلبا کی صحت کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں، اس وقت صورتحال ایسی نہیں کہ اسکولوں کو بند کیا جائے، شفقت محمود۔فوٹو: فائل

ہم صورتحال اور طلبا کی صحت کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں، اس وقت صورتحال ایسی نہیں کہ اسکولوں کو بند کیا جائے، شفقت محمود۔فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ کوئی تعلیمی ادارہ بند نہیں ہو گا۔

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے اسکولوں کو بند کیے جانے کی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی تعلیمی ادارہ بند نہیں ہو گا۔

ایک ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ ہم صورتحال اور طلبا کی صحت کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔ اس وقت صورتحال ایسی نہیں کہ اسکولوں کو بند کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔