شام فوج کی بمباری 16 بچوں اور خواتین سمیت 100 افراد ہلاک

بمباری حلب اور عندان شہر میں ہوئی، حمص میں کار بم دھماکا، 6 اسکول کے طلبہ مارے گئے.


News Agencies/AFP December 23, 2013
بمباری حلب اور عندان شہر میں ہوئی، حمص میں کار بم دھماکا، 6 اسکول کے طلبہ مارے گئے. فوٹو رائٹرز

شام کے شہر عندان میں سرکاری فوج کے باغیوں کے ٹھکانوں پر بیرل بموں اور مارٹرکے تازہ حملوں میں16 بچوں اور خواتین سمیت100سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

حلب اور اس کے مضافاتی شہر عندان میں بیرل بموں سے کیے گئے حملوں میں 94 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔ اسی طرح باغیوں کے زیر قبضہ شہروں سخور؍ احمدیہ' بائیدین اور ارد الحمرا میں بھی شامی فوج نے بمباری کی۔ شہر حلب میں بیرل بموں کے حملے میں ایک بس زد میں آگئی جس میں سوار تمام افراد مارے گئے' درجنوں گاڑیاں اور کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

 photo 5_zpsb423205f.jpg

ان حملوں کے بعد اسپتال زخمیوں سے بھر گئے جبکہ ملبے تلے دبے درجنوں افراد کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔ جنوبی صوبے دارا میں ایک چرچ پر ماٹر حملے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے' حمص میں کار بم دھماکے میں 6 سکول کے بچوں سمیت8 افراد مارے گئے۔ درایں اثنا برطانیہ نے شام کا ڈیڑھ سو ٹن کیمیائی اسلحہ اپنی سمندری حدود میں تلف کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

مقبول خبریں