- پانی میں پلاسٹک کےذرات روکنے والا دنیا کا پہلا فلٹر تیار
- سخت ذہنی سرگرمیاں ہمیں کیوں تھکا دیتی ہیں؟
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی
- چینی صدر آئندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے
- یورپی یونین روسی شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کرے، یوکرینی صدر
- سلمان رشدی کے ساتھ جو ہوا، اس کی گستاخی کا نتیجہ ہے، وزیراعلی پنجاب
- بلوچستان میں بارشوں نے مزید تباہی مچادی، 10 جاں بحق اور11 لاپتہ
- کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، محکمہ موسمیات
- بھارتی اپوزیشن لیڈر سونیا گاندھی ایک بار پھر کورونا میں مبتلا
- طالبان کی قید میں اسلام قبول کرنے والے آسٹریلوی پروفیسر افغانستان پہنچ گئے
- صدر مملکت کا جشن آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان
- عمران خان نے پشاور اور کراچی سے ضمنی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے
- 14 اگست پر پی آئی اے کے کرایوں میں رعایت کا اعلان
- ملعون سلمان رشدی کے بولنے کی صلاحیت متاثر، ایک آنکھ ضائع ہونے کا امکان
- فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کا عمران خان کو خط، اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب
- قومی ون ڈے اسکواڈ کے نیدرلینڈز میں ڈیرے
- حقوق کی جنگ میں قومی فرائض کرکٹرز پر غالب آگئے
- میران شاہ، جرگے اور پارلیمانی کمیٹی مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم
- ایف بی آر 50 ارب روپے اضافی محصولات کا ہدف حاصل نہ کرسکا
- 5 ارب روپے کے ٹیکس فراڈ کے ماسٹر مائنڈ کا سراغ لگا لیا گیا
خالی اسٹینڈز سے نیشنل اسٹیڈیم نیوٹرل وینیو بن گیا

لاہورقلندرزکے بولرزکوبابر اعظم کیخلاف بہترین بولنگ کرنا ہوگی،کوچ فوٹو : فائل
کراچی: خالی اسٹینڈز نے نیشنل اسٹیڈیم کو نیوٹرل وینیو بنا دیا۔
پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائیٹ www.cricketpakistan.com.pkکے پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ پی ایس ایل 5کے فائنل میں کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ کا کوئی فائدہ نہیں ہوناکیونکہ سپورٹ کیلیے اسٹینڈز میں تماشائی ہی موجود نہیں ہوں گے،اگر کراؤڈ آتا تو شاید صورتحال مختلف ہوتی۔
انھوں نے کہا کہ ہم فیصلہ کن معرکے کیلیے تیار اور پْراعتماد ہیں کہ ٹائٹل اپنے نام کریں گے۔انھوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کی بیٹنگ کا زیادہ تر انحصار بابر اعظم پر ہے،لاہور قلندرز کے بولرز کو ان کیخلاف بہترین بولنگ کرنا ہوگی،مشکل لائن اور لینتھ پر گیند کرتے ہوئے انھیں دباؤ میں لانے اور ان کاگیم تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ لاہور قلندرز میں شامل غیر ملکی کرکٹرز ہوسکتا ہے کہ بڑے نام نہ ہوں لیکن وہ پرفارم کررہے ہیں،ڈیوڈ ویزا اور سمت پٹیل کی ایلیمنیٹر ٹو میں کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ بین ڈنک اور تمیم اقبال بھی پختہ کار اور مفید کرکٹرز ہیں،ان چاروں میں سے ہر کوئی میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایک سوال پر عاقب جاوید نے کہا کہ گذشتہ سیزنز میں ہمارے کھلاڑی اہم مواقع پر فٹنس مسائل کا شکار یا آؤٹ آف فارم ہوتے رہے،اس بار کرس لین کے سوا تمام کرکٹرز پورے ایونٹ کے دوران دستیاب اور ٹیم ردھم میں رہی۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز اورلاہور قلندرزکے درمیان فائنل منگل کونیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔