گریڈ 22 میں ترقی پانے والے 4 پولیس افسران کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری

ڈی جی ایف آئی اے مسعودمرزا، آئی جی پولیس پنجاب خان بیگ کو بھی ترقی دے دی گئی


INP December 25, 2013
ڈی جی ایف آئی اے مسعودمرزا، آئی جی پولیس پنجاب خان بیگ کو بھی ترقی دے دی گئی۔فوٹو:فائل

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 22 میں ترقی پانے والے 4پولیس افسران کی ترقی کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔

منگل کوڈی جی ایف آئی اے مسعودمرزا، آئی جی پولیس پنجاب خان بیگ، ایم ڈی نیشنل پولیس فائونڈیشن رفیق حسن بٹ اورکمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی قلب عباس کی گریڈ22 میں ترقی کانوٹیفکیشن جاری کیاگیا۔ یادرہے کہ چند روز قبل حکومت نے مختلف محکمہ جات کے 23بیوروکریٹس کی گریڈ22 میں ترقی کی منظوری دی تھی۔

مقبول خبریں