شام سرکاری فوج کی بمباری جاری 3 بچوں سمیت مزید 15 جاں بحق

21 دسمبر کو باغیوں نے ملک کے وسطی حصے میں ان جگہوں پر حملہ کیا جہاں کیمیائی ہتھیار جمع کیے گئے تھے،حکومت


AFP December 25, 2013
شام :حلب میں سرکاری فوج کے فضائی حملے کے بعد ایک عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

شام میں سرکاری فوج کی بمباری کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت مزید 15 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حلب شہر کے جنوب مشرقی ضلع سوکاری میں سرکاری فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں 3 بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس سے قبل حلب میں 9 دنوں کے دوران 364 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 105 بچے، 33 خواتین اور 30 باغی شامل ہیں۔ حلب میں 10دنوں کے دوران 379 افراد مارے گئے ہیں۔

 photo 4_zps83dcc24c.jpg

دوسری طرف شامی حکومت نے کہا ہے کہ 21 دسمبر کو باغیوں نے ملک کے وسطی حصے میں ان دو جگہوں پر حملہ کیا ہے جہاں پر کیمیائی ہتھیار جمع کیے گئے ہیں۔ حکومت نے بتایا کہ باغیوں نے کیمیائی ہتھیاروں پر حملے کے لیے بارود سے بھری گاڑیوں کا استعمال کیا۔ حکومت کے مطابق حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 28 زخمی ہوئے تھے۔