پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی، 14 روز کیلئے آئسولیشن اختیار کرلی

محمد یوسف انجم  منگل 24 نومبر 2020
پہلے مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی سیریز اٹھارہ دسمبر سے شروع ہوگی۔

پہلے مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی سیریز اٹھارہ دسمبر سے شروع ہوگی۔

قومی اسکواڈ آکلینڈ سے بذریعہ پرواز کرائسٹ چرچ پہنچ گیا جہاں وہ ہلٹن ہوٹل میں 14 روز تک آئسولیشن (تنہائی) میں رہے گا۔

اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اسکواڈ میں شامل تمام اراکین کا پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ 25 نومبر کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ؛ پاکستان 9 برس سے سیریز فتح کا منتظر

پہلے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے کی صورت میں آئسولیشن کے ابتدائی تین روز بعد قومی اسکواڈ کو بائیو سیکیور ماحول میں ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔ نیوزی لینڈ حکومت کی ہدایات کے مطابق 14 روزہ آئسولیشن میں قومی اسکواڈ کے مجموعی طور پر 3 ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

پہلے مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی سیریز اٹھارہ دسمبر سے شروع ہوگی۔ دو ٹیسٹ میچز کا آغاز چھبیس دسمبر سے ہوگا۔ پاکستان شاہین ٹیم بھی روحیل نذیر کی قیادت میں اپنے میچز کھیلے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔