- آرمی چیف کا چولستان کے صحرا میں جاری تربیتی مشقوں کا دورہ
- پی ڈی ایم کا آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
- وزیراعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہوں گے یا کامیاب؟ فیصلہ آج ہوگا
- سبی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
- وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کتنے ووٹ درکار؟
- ینگ ڈاکٹرز کا او پی ڈیز سے بائیکاٹ کا تیسرا روز، مزیض رل گئے
- الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین ارکان کو فنڈز دینے کا نوٹس
- ڈالر کی قدر کو ایک بار پھر تنزلی کا سامنا
- عورت مارچ کا 8 مارچ کو کراچی میں دھرنے کا اعلان
- امریکا نے عالمی عدالت کی اسرائیل کے جنگی جرائم پرتفتیش کی مخالفت کردی
- کراچی کرپشن کیس میں فرانس کے سابق وزیردفاع کو سزا، وزیراعظم بری
- وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس، عامر لیاقت شریک نہیں ہوئے
- کراچی میں گرمی کا پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ بھی عبور کرگیا
- پیدائشی بچوں میں یرقان کا پتا لگانے والا دنیا کا پہلا سسٹم
- کیا الٹراساؤنڈ سے موٹاپا کم کیا جاسکتا ہے؟
- سینیٹ الیکشن میں ہمارے 16 ارکان نے پیسے لیکر خود کو بیچا، وزیراعظم کا اعتراف
- ممبئی کی مشہور ’کراچی بیکری‘ ہندو انتہا پسندوں کے حملوں کے باعث بند
- سنٹرل جیل کراچی سے لاپتہ شخص کی بازیابی کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ طلب
- سرائیکی ثقافتی دن سرکاری سطح پر کب منایا جائے گا؟
- ملک میں مسلسل پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں کمی
پیسے کیلیے ٹیسٹ کرکٹ نہیں چھوڑی، محمد عامر

تکنیکی طور پر بابر،کوہلی سے بہترہیں،شاہین پرکام کا بوجھ کم رکھا جائے فوٹو : فائل
لاہور: محمد عامر نے پیسہ کمانے کی خاطر ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا تاثر رد کر دیا، ان کے مطابق 5سال کھیل سے دوری کے بعد طویل فارمیٹ میں کھیلنا دشوار تھا۔
پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو انٹرویو میں محمد عامر نے کہا کہ 5 سال کرکٹ سے دوری کے بعد میرے لیے ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھنا بہت مشکل تھا، اگر میں طویل فارمیٹ کو خیرباد نہ کہتا تو انجریز کی وجہ سے کیریئر ہی مشکلات سے دوچار ہونے کا خدشہ تھا،یہ بات درست نہیں کہ لیگز میں پیسہ کمانے کے خاطر میں نے ٹیسٹ کرکٹ کو چھوڑا۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کی بانسبت بابر اعظم کی تکینک زیادہ بہتر ہے، سمجھ ہی نہیں آتاکہ انھیں آؤٹ کس طرح کیا جائے۔
پیسر نے کہاکہ شاہین شاہ آفریدی زبردست بولر اورمستقبل میں پاکستان کی فتوحات میں بہت اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، وہ خود بھی ہرفارمیٹ میں کھیلنا چاہتے ہیں لیکن انجری سے بچانے کے لیے ان کو احتیاط سے استعمال کرتے ہوئے کام کا بوجھ کم رکھنا ہوگا۔ متواتر کھلانے سے نقصان ہوسکتا ہے۔
محمد عامر نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسکواڈ میں شمولیت کی امید تھی لیکن یہ سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ ہے میں کیا کہہ سکتا ہوں، اب توجہ اگلی سیریز کیلیے ٹیم میں واپسی پر مرکوزہے۔
انھوں نے کہاکہ یہ دورہ پاکستان کرکٹ کیلیے بہت اہمیت رکھتا ہے، کئی کھلاڑی ہیرو بن سکتے ہیں، پرفارم نہ کرنے والے باہر بھی ہوں گے،وہاں کی کنڈیشنز بیٹنگ کے لیے آسان نہیں،چھوٹی باؤنڈریز کی وجہ سے بولرز بھی مشکل میں ہوتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔