- امریکی کانگریس نے جوبائیڈن کی جیت کی تصدیق کردی
- پاکستان کا گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم فتح ون کا کامیاب تجربہ
- قندوز میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ، 6 اہلکار ہلاک
- بھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے ہمارے خلاف گھٹیا پروپیگنڈا کررہا ہے، پاکستان
- وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر مستعفی
- پاکستان ٹیم ایک مشکل امتحان سے گزری، اسٹیفن فلیمنگ
- کامران اکمل اور احمد شہزاد پاکستان کپ سے باہر
- ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے لیکن حکومت بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے، مریم نواز
- جرمنی میں موسمی نظام کا نام ’احمد‘ رکھ دیا گیا
- کنوارے مُردے کے کریا کرم کی رقم لینے پڑوسی لاش سمیت بینک پہنچ گئے
- مریم نواز اپنے بیانات سے ملک دشمن عناصر کو مواقع فراہم کر رہی ہیں، فردوس عاشق
- مصباح الحق کا بدترین شکست کا اعتراف، اگلی سیریز میں بڑی تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا
- حکومت کا کام قانون بنانا ہے اور عدالتیں عملدرآمد کراتی ہیں،چیف جسٹس
- نوجوان نے اسمارٹ فون نہ دلوانے پر چھوٹے بھائی کو کنویں میں دھکا دیکر خودکشی کرلی
- ڈینیل پرل قتل کیس؛ توہین عدالت کیس میں چیف سیکریٹری سندھ سمیت دیگر طلب
- کورونا وبا کے دوران ہیلتھ ورکرز اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر آگے آئے، فیصل سلطان
- اسلام آباد میں کچرا کنڈی سے مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی کی لاش برآمد
- لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے نرسنگ ہاسٹل میں آتشزدگی، سامان جل کر خاکستر
- سال 2020 میں زمین کی گردش تیز ہوگئی... لیکن گھبرانا نہیں!
- سعودی عرب کی عمرہ عازمینِ کو کورونا ویکسین لگوانے کی ہدایت
پی سی بی کی نیوزی لینڈ میں موجود کھلاڑیوں کو ایس اوپیزپر عمل کی تلقین

اگرانہوں نے ٹیم واپس بھیج دی تو یہ بڑی بدنامی کی بات ہوگی، وسیم خان
لاہور: پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بائیوببل کی 3 یا 4 خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ہے۔
پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے بائیوببل کی 3 یا 4 خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی حکومت کے کورونا کے حوالے سے قوانین انتہائی سخت ہیں، کھلاڑیوں کوسختی سے ہدایت کی ہے کہ ملک کی عزت اوراحترام کا خیال کرتے ہوئے ہرممکن احتیاط برتیں، انہیں کہا ہے کہ قرنطینہ کے 14 دن ایس او پیز کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے گزاریں، اس کے بعد آپ کو آزادی بھی ملے گی، آپ باہرگھوم پھر سکیں گے ہوٹلوں میں جا سکیں گے۔
وسیم خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے مجھے بتایا ہے کہ اگر مزید ایک بھی خلاف ورزی ہوئی تو وہ پوری ٹیم کو واپس پاکستان بھیج دیں گے، اگرانہوں نے ٹیم واپس بھیج دی تو یہ بڑی بدنامی کی بات ہوگی، مشکل ضرور ہے مگر پروٹوکولز پرعمل کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں،اب ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔