ایکسپریس نیوزکے مارننگ شو میں آج عارف لوہارمہمان ہونگے

دوسری مہمان تحریک انصاف کی عنازہ احسان فرضی سچوایشن پر اداکاری بھی کرینگی


Cultural Reporter September 08, 2012
دوسری مہمان تحریک انصاف کی عنازہ احسان فرضی سچوایشن پر اداکاری بھی کرینگی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: ایکسپریس نیوز چینل کے مارننگ شو ''ریمبو ' صاحبہ اور آپ''میں آج کے مہمان معروف فوک گلوکار عارف لوہار اور تحریک انصاف کی عنازہ احسان ہونگی۔

دوگھنٹے کے اس لائیو پروگرام میں گلوکار عارف لوہار نے جگنی کی صنف اور روایت پر بات کرنے کے ساتھ لائیو پرفارمنس بھی دینگے۔ گائیکی کے علاوہ عارف لوہار صاحبہ اور ریمبو کی فرمائش پر بانڈبھی بنے ہیں 'جو ناظرین اور پروگرام کے شرکاء کے لیے دلچسپی کا باعث بنے گا۔ تحریک انصاف کی عنازہ احسان سنجیدہ طبعیت کے باوجود شگفتہ مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف سوالات کے نہ صرف جواب دیے بلکہ ایک فرضی سچوایشن پر اداکاری بھی کی ہے۔ اس کے علاوہ پروگرام کی شیف بے بو ' ریمبو اور صاحبہ کی نوک جھونک بھی حسب روایت عروج پر ہوگی۔

مقبول خبریں