مشتاق احمد کی بابراعظم کے کامیاب ترین کپتان بننے کی پیشگوئی

محمد یوسف انجم  ہفتہ 5 دسمبر 2020
بابر اعظم نے ثابت کر دیاہے کہ وہ بیٹنگ کے دوران کپتانی کا دباؤ نہیں لیتے، بولنگ کوچ

بابر اعظم نے ثابت کر دیاہے کہ وہ بیٹنگ کے دوران کپتانی کا دباؤ نہیں لیتے، بولنگ کوچ

 لاہور: بولنگ کوچ مشتاق احمد نے بابر اعظم کے کامیاب ترین کپتان بننے کی پیشگوئی کردی۔

لاہور میں ایک نشست کے دوران مشتاق احمد نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی کے لیے بابر اعظم کے انتخاب کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم نے ثابت کر دیاہے کہ وہ بیٹنگ کے دوران کپتانی کا دباؤ نہیں لیتے. یقین ہے کہ ٹیسٹ میچز میں بھی بطور کپتان وہ کامیاب ہوگا۔

مشتاق احمد کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کسی بھی ٹیم کے لیے آسان نہیں ہوتا میدان میں پرفارم کرنے کے لیے ذہنی مضبوطی بہت ضروری ہے۔ بڑا دل کرکے ہار کا خوف دماغ سے نکالنا پڑے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔