زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 275 کروڑ ڈالر کمی

وجہ قرض کی ادائیگی ہے،مرکزی بینک3.19ارب،مجموعی ذخائر8.09ارب ڈالر رہ گئے


Business Reporter December 27, 2013
آئی ایم ایف سے55 کروڑ کی حالیہ وصولی آئندہ ہفتے کی رپورٹ میں شامل ہو گی،اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران27 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 20 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران آئی ایم ایف سمیت دیگر مالیاتی اداروں کو قرض کی ادائیگی کے سبب زرمبادلہ میں کمی کا سامنا کرنا پڑا، اس ہفتے قرضوں کی مد میں 18 کروڑ 50لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی جن میں16 کروڑ 20لاکھ ڈالر سے بیرونی قرضے ادا کیے گئے، آئی ایم ایف کو 58ملین ڈالر جبکہ 23ملین ڈالر کی دیگر آفیشلز ادائیگیاں کی گئیں۔

 photo 2_zpsfeda0d66.jpg

اسٹیٹ بینک کے مطابق 23 دسمبر کو آئی ایم ایف سے 554ملین ڈالر کی دوسری قسط وصول ہو چکی ہے جنہیں آئندہ ہفتے کی زرمبادلہ رپورٹ میں شامل کیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر 3.468ارب ڈالر کی سطح سے کم ہو کر 3.193ارب ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4.897 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے، مجموعی ذخائر کی مالیت 8.090ارب ڈالر رہی۔