شمالی وزیرستان میں آپریشن کا شدید ردعمل سامنے آئیگا حمید گل

سوچ سمجھ کر فیصلے کرناہونگے، امریکا جارہا ہے، حقانی پاکستان سے محبت کرنیوالا گروپ ہے


Monitoring Desk December 27, 2013
فرقہ واریت ملک کا سنگین مسئلہ ہے، تکرار میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

سابق آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن سے دہشتگردی ختم نہیں ہوگی اور اس کا شدید ردعمل سامنے آئیگا۔

یہ لوگ وہاں سے نکل کر لاہور اسلام آباد جیسے شہروں میں منتقل ہوجائیں گے، فوج نے جو بھی کرنا ہے وہ پلاننگ سے کرے، فرقہ واریت ملک کا سنگین مسئلہ ہے۔ ایکسپریس نیو زکے پروگرام تکرا رمیں میزبان عمران خان سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ ہمیں 2014 میں بہت سوچ سمجھ کر فیصلے کرنا ہوں گے کیونکہ امریکا خطے سے جا رہا ہے۔ حقانی گروپ پاکستان سے محبت کرنے والاگروہ ہے وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ ہم اپنے ملک کو آزاد کرائیں۔

 photo 5_zps2a396646.jpg

قائداعظم کی ایک کال پر قبائل نے ان کا ساتھ دیا تھا اور جب تک خطے میں امریکا اورروس نہیںآئے تھے ہمیں وہاں فوج رکھنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی تھی، وہ چاہتے ہیں کہ مشرقی بارڈر کوسوفٹ کردیں،کشمیر اور پانیوں کوفراموش کرکے آلو ٹماٹر پیاز کی تجارت بڑھا لی جائے، امریکا نے لاہور میں بہت زیادہ جگہ مانگی ہوئی ہے جہاں پر اس کا مقصد میرینز میزائل یا کچھ بھی رکھنے کا ہوسکتا ہے۔دہشت گردی کیخلاف آپریشن کے ری ایکشن میںہماری پولیس کچھ نہیں کرسکتی جس وقت راجا بازار میںجلوس نکلاتو 5 ہزار پولیس اہلکارموجود تھے مگر وہ بھاگ گئے ۔