اداکارہ حنادلپزیرکےاعزازمیں تقریب

اس موقع پر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی


Cultural Reporter September 08, 2012
اس موقع پر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن کراچی کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں اداکارہ حنا دلپزیر کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی جب کہ ایک خوبصورت میوزیکل پروگرام بھی پیش کیا گیا اس تقریب میں ٹیلی ویژن کی وراسٹائل اداکارہ حنا دلپریزکوشاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انھیں ان کو ٹیلی ویژن ڈراموں میں بہترین کردار نگاری پر پرائڈ آف پرفارمنس دیا گیا، اس ۔

موقع ڈاکٹر اعزاز خان نے کہاحنا دلپزیر پاکستان کی ان فنکارائوں میںشامل ہیںجوہر قسم کے کردار خوبصورتی سے ادا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیںان دنوں مقامی چینل سے ان کا ڈرامہ بہت کامیاب ہے جس میں انھوں نے ایک ہی ڈرامے میںکئی گیٹ اپ کیے ہیں،اس موقع پر حنا دلپزیر نے اعزاز خان کے ساتھ مل کرعمدہ پرفارمنس سے زبردست داد حاصل کی اس موقع پر انھوں نے پاکستان ڈینیل ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں