کسٹم کی کارروائیوں میں 3 کروڑ روپے کی بھارتی اسمگل شدہ اشیا برآمد

احتشام مفتی  ہفتہ 12 دسمبر 2020
موچکو اور سپر ہائی وے پر کارروائی، گٹکا، سپاری، کپڑا، ممنوعہ دوائیں، کتھا، زعفرانی پتی، ویلڈنگ راڈ، کیمیکلز برآمد (فوٹو : فائل)

موچکو اور سپر ہائی وے پر کارروائی، گٹکا، سپاری، کپڑا، ممنوعہ دوائیں، کتھا، زعفرانی پتی، ویلڈنگ راڈ، کیمیکلز برآمد (فوٹو : فائل)

 کراچی: پاکستان کسٹمز پریوینٹو کلکٹوریٹ کراچی نے دو مختلف کارروائیوں میں 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی بھارتی ممنوعہ اسمگل شدہ اشیاء برآمد کرلیں۔

کسٹم حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر موچکو چیک پوسٹ پر ایک مسافر بس کو روک کر جب تلاشی لی گئی تو بس کے خفیہ خانوں سے بھارتی اسمگلڈ مضر صحت گٹکا، سپاری، کپڑا، ممنوعہ ادویات برآمد ہوئیں جب کہ ایک اور کارروائی سپر ہائی وے چیک پوسٹ پر کی گئی جہاں سے گزرنے والی مسافربس سے بھی بڑی تعداد میں بھارتی مضر صحت اشیا برآمد ہوئیں، اس دوسری کاروائی میں بھارتی کتھا، زعفرانی پتی، ویلڈنگ راڈ، ممنوعہ ادویات اور کیمیکلز برآمد ہوئے۔

حکام نے انسداد اسمگلنگ پلان کے تحت پروڈیوسر سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا ہے اور کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کو بھارتی اسمگل شدہ اشیاء کے ذخائر کی حامل مارکیٹوں کی نشاندہی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ انسداد اسمگلنگ کی موثر کارروائیوں کے لیے متعدد ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں اور کراچی کی تمام کسٹمز چیک پوسٹوں پر سخت نگرانی کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

کسٹمز حکام نے مقامی تاجرتنظیموں سے بھارتی اشیا کی نشاندہی کے لیے رابطے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بھارتی ممنوعہ اسمگل شدہ اشیاء کی یخ کنی کی جاسکے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔