بلاول سیاست میں نووارد ہیںانھیں تمیز سکھانی چاہیےاحسن اقبال

رہنما ن لیگ کا ردعمل، بلاول کے بیانا ت میں پختگی نہیں آئی، اسدعمر، ایکسپریس نیوز سے گفتگو


Monitoring Desk December 28, 2013
پیپلزپارٹی جیت جائے توٹھیک ہارے تودھاندلی کے الزامات لگاتی ہے۔فوٹوفائل

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے بلاول بھٹوکے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ ابھی سیاست میں نوواردہیں،ابھی ان کاسیاسی انٹرن شپ پروگرام شروع ہواہے،ابھی کچھ وقت لگے گاجب ان میں سیاسی پختگی آئے گی، انھیں تمزی سکھانی چاہیے۔

پیپلزپارٹی جیت جائے توٹھیک ہارے تودھاندلی کے الزامات لگاتی ہے،بہترہے وہ ان اسباب کاپتہ لگائے ،جس کے باعث ان کی جماعت کوپچھلے پانچ برسوں میں اتنی ناقص کارکردگی کاسامناکرناپڑا۔



احسن اقبال نے کہا کہ بلاول کے وہ کون سے انکل تھے ،جن کے باعث پیپلزپارٹی آج اس انجام کوپہنچی ہے،وہ سندھ میں توجہ دیں ،جہاں انھیں مینڈیٹ ملاہے۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسدعمرنے کہاکہ بلاول بھٹوکے بیانات میں ابھی پختگی نہیں آئی۔