ٹم پین تیز ترین 150 ٹیسٹ شکار کرنے والے وکٹ کیپر بن گئے

آسٹریلوی کپتان اس سنگ میل پر 33 ویں اننگز میں پہنچے۔


Sports Desk December 28, 2020
فوٹو : فائل

WEST PALM BEACH: ٹم پین تیز ترین 150 ٹیسٹ شکار کرنے والے وکٹ کیپر بن گئے۔

انھوں نے یہ اعزاز دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کے ریشابھ پانٹ کا کیچ تھام کر حاصل کیا، آسٹریلوی کپتان اس سنگ میل پر 33 ویں اننگز میں پہنچے۔

اس طرح انھوں نے جنوبی افریقہ کے کوئنٹین ڈی کک کا ریکارڈ توڑا جنھوں نے طویل فارمیٹ کی 34 اننگز میں 150 شکار مکمل کیے تھے، ایڈم گلکرسٹ یہ کارنامہ 36 جب کہ جنوبی افریقہ کے ہی مارک باؤچر 38 اننگز میں انجام دے چکے ہیں۔

مقبول خبریں