سنی دیول تھری ڈی میں ریلیز ہونیوالی فلم شعلے دیکھتے ہوئے جذباتی ہوگئے
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سنی دیول فلم شعلے جو کہ حال میں تھری ڈی ورژن میں ریلیزہوئی ہے...
بالی وڈ اداکار سنی دیول تھری ڈی میں ریلیز ہونے والی فلم شعلے دیکھتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سنی دیول فلم شعلے جو کہ حال میں تھری ڈی ورژن میں ریلیزہوئی ہے دیکھتے ہوئے اداکار سنی دیول جذبات ہو کر آبدیدہ ہوگئے۔ سنی دیول کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ فلم شعلے جس میں اہم کردار ان کے والد اداکار دھرمیندر اور اداکار امیتابھ بچن نے نبھایا۔ فلم کو ریلیز ہوئے 38 سال ہو چکے ہیں اس کے باوجود آج بھی فلم کو دیکھو تو فلم نئی لگتی ہے۔ فلم میں سب نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا فلم میں بعض مناظر ایسے ہیں جو دل کو چھو لینے والے ہیں اور انھیں دیکھ کر خود ہی جذباتی سے ہوگئے تھے لیکن فلم دیکھنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔