12 درد کش انجیکشن لگوا کر پہلے ٹیسٹ کے آخری دن کھیلا، نیل ویگنر

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 3 جنوری 2021
درد سے چیخیں نکل رہی تھیں، شدت روکنے کیلیے تولیہ دانتوں میں دبایا، فاسٹ بولر۔ فوٹو: اے ایف پی

درد سے چیخیں نکل رہی تھیں، شدت روکنے کیلیے تولیہ دانتوں میں دبایا، فاسٹ بولر۔ فوٹو: اے ایف پی

کرائسٹ چرچ: انجرڈ کیوی فاسٹ بولر نیل ویگنر نے انکشاف کیاکہ وہ 12 درد کش انجیکشن لگواکر پاکستان سے  پہلے ٹیسٹ کے آخری دن کھیلنے کے قابل ہوئے۔

نیل ویگنر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میں ہر صورت کھیلنا چاہتا تھا مگر مجھ سے آخری روز چلا تک نہیں جا رہا تھا، میں نے فریج میں رکھی جمی ہوئی سبزیوں اور برف سے سیکائی کی، درد سے نجات کے لیے 12 انجیکشن لگوائے اس دوران میری چیخیں نکل رہی تھیں، درد کی شدت کو روکنے کے لیے تولیہ دانتوں میں دبا رکھا تھا، جب میں بولنگ کے لے جانے لگا توایک ہی مقصد تھا کہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروں۔

واضح رہے کہ بیٹنگ کے دوران شاہین آفریدی کا یارکر لگنے سے پاؤں کے انگوٹھے میں 2 فریکچر ہوگئے تھے، جس کے بعد اگلے 3 روز انھوں نے تکلیف کے ساتھ میدان میں گزارے۔

یاد رہے کہ فاسٹ بولر اسی انجری کی وجہ سے اب 6 ہفتوں کے لیے کھیل سے دور ہوچکے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔