رومسویڈش شہزادی وکٹوریہ سیر کے دوران برف پر پھسل کر گر گئیں معمولی چوٹیں آئیں

گھٹنے میں موچ کے علاوہ اورکوئی چوٹ نہیں آئی،اطالوی میڈیا


News Agencies January 01, 2014
گھٹنے میں موچ کے علاوہ اورکوئی چوٹ نہیں آئی،اطالوی میڈیا۔ فوٹو : فائل

سویڈن کی ولی عہد شہزادی وکٹوریہ منگل کو کوہ ایلپس پر برف پر پھسلنے کے دوران گر گئیں۔

اطالوی میڈیا رپورٹ کے مطابق انھیں گھٹنے میں موچ کے علاوہ اورکوئی چوٹ نہیں آئی۔ 36سالہ شہزادی اپنے شوہر شہزادہ ڈینیل اور اپنی بیٹی ایسٹیلی کے علاوہ شاہ سویڈن کارل XVIگستاف اور ان کی بیوی ملکہ سلوا کے ہمراہ شمال مشرقی اٹلی کے شہر سروینیا میں چند روز سے رہ رہی ہیں۔

وکٹوریہ کو ایک پرائیویٹ ہیلی کاپٹرکے ذریعے قریبی اوسٹا لے جایا گیا جہاں سے انھیں جنیواسوئٹزرلینڈ کے ایک اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کے گھٹنے میں موچ آئی ہے۔

مقبول خبریں