- پی ڈی ایم کا آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
- سبی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
- وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے کتنے ووٹ درکار؟
- ینگ ڈاکٹرز کا او پی ڈیز سے بائیکاٹ کا تیسرا روز، مزیض رل گئے
- الیکشن کمیشن کا سینیٹ انتخابات سے قبل خواتین ارکان کو فنڈز دینے کا نوٹس
- ڈالر کی قدر کو ایک بار پھر تنزلی کا سامنا
- عورت مارچ کا 8 مارچ کو کراچی میں دھرنے کا اعلان
- امریکا نے عالمی عدالت کی اسرائیل کے جنگی جرائم پرتفتیش کی مخالفت کردی
- کراچی کرپشن کیس میں فرانس کے سابق وزیردفاع کو سزا، وزیراعظم بری
- وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس، عامر لیاقت شریک نہیں ہوئے
- کراچی میں گرمی کا پارہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ بھی عبور کرگیا
- پیدائشی بچوں میں یرقان کا پتا لگانے والا دنیا کا پہلا سسٹم
- کیا الٹراساؤنڈ سے موٹاپا کم کیا جاسکتا ہے؟
- سینیٹ الیکشن میں ہمارے 16 ارکان نے پیسے لیکر خود کو بیچا، وزیراعظم کا اعتراف
- ممبئی کی مشہور ’کراچی بیکری‘ ہندو انتہا پسندوں کے حملوں کے باعث بند
- سنٹرل جیل کراچی سے لاپتہ شخص کی بازیابی کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ طلب
- سرائیکی ثقافتی دن سرکاری سطح پر کب منایا جائے گا؟
- وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینے میں ناکام ہوں گے یا کامیاب؟ فیصلہ آج ہوگا
- ملک میں مسلسل پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں کمی
- ویکسین لگنے کی خوشی میں ’ٹیچر‘ کی برفیلی جھیل پر بھنگڑے کی ویڈیو وائرل
پاکستان کے خلاف سیریزدلچسپ اورسخت مقابلے ہوں گے، کپتان جنوبی افریقا

ہمارے لیے فل پروف سیکورٹی کا انتظام کیا گیا تھا اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہیں، کونٹن ڈی کوک: فوٹو: فائل
کراچی: جنوبی افریقا کے کپتان کونٹن ڈی کوک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز دلچسپ اورسخت مقابلے ہوں گے۔
جنوبی افریقا کے کپتان کونٹن ڈی کوک نے ورچول پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریزدلچسپ اورسخت مقابلے ہوں گے، پاکستان کو ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہوگا،میزبان اسپنرزہمارے لیے ایک چیلنج ہوں گے ہماری بیٹنگ بہت مضبوط ہے، اپنے بالروں سے اچھی کارکردگی کی توقعات ہیں،پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سے، مسائل کا سامنا نہیں،کرونا وائرس سے پوری دنیا متاثر ہے کرکٹ بھی متاثر ہوئی ہے، طویل مدت کے بعد جنوبی افریقہ کی پاکستان آمد خوش آئند ہے۔
جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ ہمارے زیادہ تر کھلاڑی پاکستان میں پہلے نہیں کھیلے، اس کو دیکھتے ہوئے بھرپور تیاری کی ہے، ایشیائی کنڈیشنز میں اسپنرزکا اہم کردار اہم ہوتا ہے، اچھا ہے کہ ہمیں یہاں آتے ہی سیریز کی تیاری کا موقع مل گیا ہے، پاکستان میں سیکورٹی کے تمام تر پہلووں کو کور کیا گیا ہے، ہماری نظر سیکورٹی پر نہیں کرکٹ پرہے، کوویڈ نے پوری دنیا کو متاثر کیا،کرکٹ بھی متاثر ہوئی،پاکستان ٹیم کو ہوم کنڈیشنز میں ہرانا آسان نہیں، ہماری ٹیم مضبوط ہے،بابراعظم نے گزشتہ سالوں میں بہت زبردست بیٹنگ کی،وہ تمام فارمیٹ میں اچھی پرفارمنس دے رہا ہے،شیڈول بہت سخت ہے، مجھے جب بھی موقع ملا، پی ایس ایل کھیلوں گا، دونوں ممالک کے درمیان سیریز دلچسپ اور مقابلے شاندار ہوں گے،پاکستان اپنے اسپنرزسے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا،اسپنرز کا سامنا ہمارے لیے ایک چیلنج ہوگا۔
کونٹن ڈی کوک نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ذاتی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا، پاکستانی اسپنرز کے خلاف بھی تیاری کررہے ہیں، ٹیم کا ہر کھلاڑی ہی رن کرنا چاہتا ہے اور اسی کے لیے تیاری کررہے ہیں، اپنے بولرز کو بھرپور انداز میں استعمال کرنے کی کوشش کریں گے، پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سے کوئی مسائل نہیں، ہمارے چند کوچز پاکستان میں کھِیل چکے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمیں ٹریننگ کا موقع دیا، ہمیں بھرپورانداز سے ہمیں ٹریننگ کا موقع مل گیا ہے، ہم پاکستان زیادہ گھومے نہیں، لیکن موجودہ صورتحال میں کمرہ ہمارے لیے بہترہے، ہمارے لیے فل پروف سیکورٹی کا انتظام کیا گیا تھا اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔