- قصور میں سنگدل بیٹے نے 200 روپے نہ ملنے پر باپ کو قتل کردیا
- معین خان نے محمد حفیظ کے حق میں آواز بلند کردی
- عمران خان کی درخواست پر سری لنکن حکومت نے مسلمانوں کا بڑا مطالبہ تسلیم کرلیا
- نائیجیریا میں اسکول پر مسلح افراد کا حملہ، سیکڑوں طالبات اغوا
- ماضی کے قرضوں کے باعث روپے کی قدر پر دباؤ آیا اور مہنگائی ہوگئی، وزیراعظم
- گجر نالہ؛ چالیس چالیس سال پرانے لیز گھروں کو کیوں توڑا جارہا ہے؟، سندھ ہائیکورٹ
- لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلیے 158 رنز کا ہدف
- احتجاجی اساتذہ اور تشدد
- جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
- سینیٹ ویڈیو اسکینڈل؛ کم ووٹوں کے باوجود منتخب ہونیوالے سینیٹرز طلب
- امریکی جنگی طیاروں کی شام میں ایرانی ٹھکانوں پر بمباری، 17 جنگجو ہلاک
- یو ای ٹی پشاور کے ملازمین کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ معطل
- یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا امکان
- الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کرنے والی اپوزیشن آج حامی بن گئی، شبلی فراز
- جیل میں گلنے سڑنے نہیں دے سکتے، حمزہ شہباز کی رہائی کا تحریری فیصلہ جاری
- عمر اکمل پر ایک سال کی پابندی اور 42 لاکھ 50 ہزار جرمانہ عائد
- غیر قانونی بھرتیوں پر سابق اسپیشل ایجوکیشن سیکریٹری سندھ اور پی ایس گرفتار
- کراچی میں کلہاڑی کے وار سے پسند کی شادی کرنے والا شخص قتل، بیوی اغوا
- الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا
- سپریم کورٹ نے اسلام آباد انتظامیہ کو وکلا کے چیمبر گرانے سے روک دیا
بورڈ نے فرنچائزز کو سبز باغ دکھا کر بہلا دیا

نوٹس آف بریچ پر ڈیڈ لائن آج ختم ہوگی،عدالت جانے کا آپشن ترک فوٹو: فائل
کراچی: پی سی بی نے فرنچائزز کو سبز باغ دکھا کر بہلا دیا جب کہ بیشتر نے چھٹے ایڈیشن کی فیس جمع کرانے پر آمادگی ظاہر کر دی۔
پی ایس ایل فرنچائززاور پی سی بی میں ایک بار پھر سیز فائر ہونے جا رہا ہے، مسلسل مالی نقصان کو جواز بنا کر ٹیم مالکان نے آئندہ ماہ شروع ہونے والے چھٹے ایڈیشن کی فیس بار بار کی یاد دہانیوں کے باوجود جمع نہیں کرائی تھی، جس پر بورڈ نے انھیں نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 دن کا وقت دیا، اس کے بعد سخت ایکشن کی دھمکی دی گئی جس میں معاہدے کی منسوخی بھی شامل تھی، یہ ڈیڈ لائن21 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے ایک بار پھر وعدوں پر فرنچائزز کو بہلا دیا ہے، بیشتر نے فیس کی ادائیگی پر آمادگی ظاہر کر دی، بعض بعد کی تاریخوں کے چیک جمع کرا رہی ہیں،مالکان نے ایک بار پھر عدالت سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا تھا مگر پھر یہ آپشن فی الحال ترک کر دیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایاکہ مجوزہ مالی ماڈل کی اسٹڈی کیلیے غیرجانبدار کنسلٹنٹ کمپنی کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں، جلد اتفاق کا امکان ہے،البتہ ٹیم مالکان کو یہ خدشہ بھی ستا رہا ہے کہ بورڈ میں تبدیلی کی صورت میں کیا ہوگا؟ موجودہ حکام نے انھیں یہ یقین دہانی کرا دی ہے کہ گورننگ بورڈ سے منظوری لی جائے گی تاکہ بعد میں کوئی مسئلہ نہ ہو۔
دریں اثنا نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ کے اس سوال پر کیا فرنچائزز نے اگلے ایڈیشن کی فیس جمع کرا دی ہے پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہا کہ ٹیموں کونوٹس آف بریچ 31 دسمبر 2020کو دیا گیا تھا، ان کے پاس فیس کی ادائیگی کیلیے 21 جنوری2021 تک کا وقت ہے،اس سوال پر کہ اگر مقررہ تاریخ تک ادائیگی نہ ہوئی توبورڈ کیا ایکشن لے گا؟ سمیع برنی نے کہا کہ پی سی بی قیاس آرائیوں پر مبنی صورتحال پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔