لاہور میں 19سالہ لڑکی مبینہ زیادتی کے بعد قتل
لڑکی کے بازو پر انجکشن کے نشانات ہیں، تشدد بھی کیا گیا، ڈاکٹر
علاقہ تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود میں 19 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔
نامعلوم نوجوان حالت غیر ہونے پر نجی اسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں چھوڑکرفرارہوگیا جب ڈاکٹر نے لڑکی کوچیک کیا تو وہ دم توڑ چکی تھی، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بازو پر انجکشن کے نشانات ہیں، تشدد بھی کیا گیا۔