نفرت انگیز اور متنازع مواد والے 9 لاکھ 81 ہزار لنکس بلاک

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 31 جنوری 2021
8 لاکھ، 65 ہزار، 187 غیر اخلاقی مواد ، 16ہزار سے زیادہ لنکس دفاع پاکستان اور22 ہزار فرقہ واریت پھیلانے پر بلاک ہوئے۔ فوٹو : فائل

8 لاکھ، 65 ہزار، 187 غیر اخلاقی مواد ، 16ہزار سے زیادہ لنکس دفاع پاکستان اور22 ہزار فرقہ واریت پھیلانے پر بلاک ہوئے۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: جنوری2021 تک انٹرنیٹ پر نفرت انگیز، متنازعہ اور نامناسب مواد سے متعلق 9لاکھ ،81 ہزار لنکس بلاک کئے گئے۔ 

پی ٹی اے نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی ہے کہ جنوری2021 تک انٹرنیٹ پر نفرت انگیز، متنازعہ اور نامناسب مواد سے متعلق 9لاکھ ،81 ہزار لنکس بلاک کئے گئے۔ سب سے زیادہ لنکس 8 لاکھ، 65 ہزار، 187 غیر اخلاقی مواد ، 16ہزار سے زیادہ لنکس دفاع پاکستان اور22 ہزار فرقہ واریت پھیلانے پر بلاک ہوئے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے عدالت میں جمع کرائی گئی تحریری رپورٹ میں مزید بتایا کہ فیس بک، ٹوئٹر اور یو ٹیوب پر متنازعہ مواد ہٹانے کے لئے ان سے ہی رابطہ کرنا پڑتا ہے۔ملک کی ڈیجیٹل اسپیس کو محفوظ بنانے کے لئے وزارت دفاع اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کیساتھ کام کر رہے ہیں۔

ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کو ہدایات دیکر ویب مینجمنٹ سسٹم بھی انسٹال کیا جا چکا ہے جو گرے ٹریفکنگ روکنے میں بھی معاون ثابت ہو رہا ہے۔ ویب مینجمنٹ سسٹم سے پیکا کے تحت پیج، یو آر ایل اور لنکس بھی بلاک کئے جاتے ہیں۔ پانچ ہزار سے زیادہ تضحیک آمیز پیجز اور لنکس بھی اب تک بلاک کئے جا چکے ہیں۔

شکایات کے آن لائن پورٹل تک وفاقی و صوبائی محکموں سمیت 36اسٹیک ہولڈرز کو رسائی دے دی گئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔