مشرف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہےشعیب ملک

جرم ثابت نہ ہونے کے باوجودمجرم بنادیا گیا، احتجاجی مظاہرے سے خطاب


Numainda Express January 03, 2014
حیدرآباد: آل پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے پرویز مشرف کی حمایت میں مظاہرہ کیا جا رہا ہے ۔ فوٹو : شاہد علی/ ایکسپریس

سابق صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کی حمایت میں آل پاکستان مسلم لیگ کے تحت حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

جس میں شریک رہنما اور کارکن پرویز مشرف کی حمایت میں نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر رہنماء شعیب ملک ودیگر نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو سیاسی انتقامی کارروائیوںکا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔



انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف بہادر اور نڈر لیڈر ہیں اور وہ ان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کا سامنا کرنے وطن واپس آئے لیکن انہیں ایک منظم سازش کے ذریعے مختلف جھوٹے مقدمات میں ملوث کردیا گیا جس کی مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ابھی ان پر کسی بھی قسم کاکوئی جرم بھی ثابت نہیں ہوا ہے اور انھیں مجرم بنادیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی علالت کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پرویز مشرف پربنائے گئے تمام مقدمات خارج کیے جائیں۔

مقبول خبریں