سہالہ کمرے میں گیس اخراج سے میاں بیوی اور 3 بچے جاں بحق

جاں بحق افراد میں رفاقت حسین، بیوی قراج بی بی، بیٹے حسنین، محمدعلی اور بیٹی آمنہ شامل ہیں۔


عتیق فرہاد February 02, 2021
جاں بحق افراد میں رفاقت حسین، بیوی قراج بی بی، بیٹے حسنین، محمدعلی اور بیٹی آمنہ شامل ہیں۔ (فوٹو : فائل)

گھر میں سلنڈر گیس کی لیکیج کی وجہ سے میاں بیوی اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں واقع گھر میں سلنڈر گیس کی لیکیج کی وجہ سے میاں بیوی اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے جن میں رفاقت حسین اس کی بیوی قراج بی بی، بیٹے حسنین، محمدعلی اور بیٹی آمنہ شامل ہیں۔

جاں بحق افراد کمرے میں گیس کا سلنڈر جلا کر سوئے ہوئے تھے، اسی دوران لیکیج کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گئی جس سے دم گھٹنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔

 

مقبول خبریں