فرقہ واریت و ملک مخالف سرگرمیاں، 170 ویب سائٹ بلاک

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 6 فروری 2021
ویب سائٹس اور لنکس پر بیرون ممالک سے مواد ڈالا جاتا تھا، ذرائع۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ویب سائٹس اور لنکس پر بیرون ممالک سے مواد ڈالا جاتا تھا، ذرائع۔ فوٹو: سوشل میڈیا

 لاہور: فرقہ واریت اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث 170 ویب سائٹ اور لنکس کو بلاک کر دیا گیا۔

پنجاب حکومت کا بڑا ایکشن، فرقہ واریت اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث 170 ویب سائٹ اور لنکس کو بلاک کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت کے امن و امان سے متعلق اجلاس میں ایسی ویب سائٹس اور لنکس کو بلاک کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق فرقہ واریت اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث بعض ویب سائٹس ہمسایہ ممالک سے آپریٹ کی جارہی تھی، ویب سائٹس اور لنکس پر بیرون ممالک سے مواد ڈالا جاتا تھا، بعض عناصر ان ویب سائٹس اور لنکس کو استعمال کرکے اپنے مضموم مقاصد حاصل کرنا چاہتے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔