ندا فیض نے سرائیکی البم کے 6 گیت ریکارڈ کرلیے

البم آئندہ ماہ مکمل ہو جائیگا، یہ سرائیکی سمجھنے والوں کیلیے ایک تحفہ ہو گا،گلوکارہ


Showbiz Reporter January 05, 2014
آئندہ ماہ بقیہ چار گیتوں کی ریکارڈنگ کا شیڈول ترتیب دیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

گلوکارہ ندافیض نے سرائیکی گیتوں پر مبنی البم کے 6گیت ریکارڈ کرلیے۔

مقامی اسٹوڈیو میں جاری ریکارڈنگ کے دوران ندا نے مختلف شاعروںکے کلام پر البم کی ریکارڈنگ شروع کی تھی۔ اس موقع پر انھوں نے اپنے مصروف ترین شیڈول کے دوران وقت ملتے ہی چھ گیت ریکارڈ کیے اور اب آئندہ ماہ بقیہ چار گیتوں کی ریکارڈنگ کا شیڈول ترتیب دیا جائے گا۔

 photo 4_zps0955979c.jpg

ندا فیض نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر میں ہونے والے پروگراموں میں مصروفیت کیوجہ سے البم کی ریکارڈنگ کا وقت ہی نہیں مل پاتا، میں نے سرائیکی زبان میں البم ریکارڈ کرنے کا پراجیکٹ کچھ عرصہ قبل شروع کیا تھا اور اب امید ہے کہ آئندہ ماہ میں اس کو مکمل کر لیا جائے گا، یہ سرائیکی سمجھنے والوں کے لیے ایک تحفہ ہو گا جو انکو خوب انٹرٹین کرتا رہے گا۔

مقبول خبریں