ایمرجنسی لگانے پر مقدمہ چلا کر حکومت نے خود مشرف کو بچنے کا موقع دیا ہے خورشید شاہ

پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ صرف ایمرجنسی نہیں بلکہ 12 اکتوبر کے اقدام پر چلنا چاہیے،اپوزیشن لیڈر


Monitoring Desk January 05, 2014
پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ صرف ایمرجنسی نہیں بلکہ 12 اکتوبر کے اقدام پر چلنا چاہیے،اپوزیشن لیڈر. فوٹو: فائل

HYDERABAD: پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ایمرجنسی لگانے کے معاملے پر مقدمہ چلا کر حکومت نے خود پرویز مشرف کو بچ نکلنے کا موقعہ دیا ہے۔

پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ صرف ایمرجنسی نہیں بلکہ 12 اکتوبر کے اقدام پر چلنا چاہیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انھوں نے کہا کہ اگر یہ مقدمہ 12اکتوبر سے چلتا اور جو جو اس میں ملوث ہوتا ان پر چلتا تو اس سے کسی کو بچ نکلنے کا موقعہ بہت کم ملتا۔ اگر سب کے خلاف مقدمہ چلتا تو پھر دنیا کہتی کہ ہاں پارلیمنٹ توڑی، آئین توڑا، وزیراعظم کو جیل میں ڈالا، عدلیہ کو توڑا۔ مگر جب آپ نے اس کو 3 نومبر پر ڈالا ہے تو خود اس کو بچ نکلنے کا موقعہ دیا ہے۔