- اسلام آباد میں لڑکی کو کار کے اندر فائرنگ کے باہر پھینک دیا گیا
- کراچی؛ پیپلز پارٹی نے سول ہسپتال کے توسیعی منصوبے کا عندیہ دےدیا
- کچے میں ڈاکوؤں کو اسلحہ کون دیتا ہے؟، سندھ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
- ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کی ٹیسٹ رپورٹس نارمل قرار دے دیں
- دوسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- جعلی حکومت کو اقتدار میں رہنے نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
انتظارکی گھڑیاں ختم، کشمیرپریمیئر لیگ کا ترانہ “کھیلوآزادی سے“ جاری
الاہور: کشمیرپریمیئرلیگ کا ترانہ “کھیلوآزادی سے “ جاری کردیا گیا ہے جس میں اسٹارز کی ایک بڑی تعداد ایک ساتھ جلوہ گرہوئی ہے۔
کشمیر لیگ کا ترانہ “کھیلوآزادی سے “ جاری کر دیا گیا، کے پی ایل کا ترانہ بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے گایا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی گانے میں شوبز اور اسپورٹس اسٹارز کی ایک بڑی تعداد ایک ساتھ جلوہ گر ہوئی ہے۔ پاکستان کے اسپورٹس ہیرو وسیم اکرم نے بھی آج کشمیرپریمیئر لیگ میں نائب صدر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کر لی ہے۔ کشمیر پریمیئرلیگ کے لئے وسیم اکرم کی شمولیت اہم ثابت ہوگی۔ سابقہ کرکٹ لیجنڈ نے کشمیر پریمیئر لیگ اور آزادی ترانہ کا حصہ بننے پر خوشی اور جوش وخروش کا اظہار کیا ہے۔
بی فار یو (B4U) کے تعاون سے جاری ہونے والے کشمیر پریمیئرلیگ کے اینتھم نے لانچ کے ساتھ ہی مداحوں کے دل جیت لیے ہیں، بوم بوم شاہد آفریدی ،سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم ، سکسر کنگ عمران نذیر، معروف اداکار شان شاہد، فلم ڈائریکٹر ندیم بیگ، فلمسٹارزمہوش حیات ،ایمان علی، جگن کاظم، عائشہ عمر، فضا علی، صاحبہ، گل پنڑا اور نیلم منیر سمیت سابق اسکواش ورلڈ چیمپئن جہانگیر خان ، اسپورٹس اینکر مرزا اقبال بیگ، انعام بٹ پہلوان، شفیق چشتی پہلوان، فلائنگ ہارس سمیع اللہ، محمد وسیم باکسر اور گلوکار راحت فتح علی خان سمیت متعدد ستارے کھیلو آزادی کے سونگ میں روشنیاں بکھیر رہے ہیں۔
کشمیر پریمیئرلیگ اینتھم جاری ہونے کے ساتھ ہی شائقین کرکٹ میں کشمیر پریمیئر لیگ کا انتظار مزید شدت اختیارکرگیا ہے، کشمیر پریمیئر لیگ کا پہلا ایڈیشن سولہ مئی سے ستائیس مئی تک کھیلا جائے گا۔ کشمیرپریمیئر لیگ میں کل چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں مظفر آباد ٹائیگرز ،میرپور رائلز،راولاکوٹ ہاکس،کوٹلی پینتھرز،باغ سٹالیئنز اور اوور سیز واریئرز شامل ہیں، بوم بوم شاہد آفریدی مظفر آباد ٹائیگرز ،محمد حفیظ کوٹلی پینتھرز ،سرفراز احمد اوور سیز واریئرز کے آیئکون پلئیرز ہیں۔اس کے علاوہ ، کے پی ایل کو KheloAazadiSe# ہیش ٹیگ کے ساتھ نامزد کیا گیا ہے جو کہ کشمیری عوام کے ساتھ وابستگی کا مظہر ہے۔
Kashmir Premier League presents "The Aazadi Anthem" as their official song for KPL Season – 1. The song is filled with the galaxy of stars.
Following is the YouTube link to the song. https://t.co/fe5HRgVwNk#KheloAazadiSe pic.twitter.com/76uoFIGIO6— Kashmir Premier League (Official) (@kpl_20) February 16, 2021
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔