ٹریک ٹو ڈپلومیسی شہریار خان کی دہلی میں اہم بھارتی شخصیات سے ملاقاتیں

پاکستانی ہائی کمیشن ذرائع نے شہریارخان کی آمداورٹریک ٹومذاکرات کاسلسلہ ایک بارپھر شروع ہونیکی تصدیق کی ہے۔


INP January 06, 2014
پاکستانی ہائی کمیشن ذرائع نے شہریارخان کی آمداورٹریک ٹومذاکرات کاسلسلہ ایک بارپھر شروع ہونیکی تصدیق کی ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان اوربھارت کے درمیان اہم امورخصوصاً بھارت کے وزیراعظم منموہن سنگھ کے دورہ پاکستان کی راہ ہموارکرنے کیلیے ٹریک ٹومذاکرات کیلئے وزیراعظم نواز شریف کے خصوصی نمائندے سابق سیکریٹری خارجہ شہریارخان کی نئی دہلی میں اہم بھارتی شخصیات سے ملاقاتیں شروع ہوگئی ہیں۔

شہریارخان2 روزقبل نئی دہلی پہنچے تھے۔ پاکستانی ہائی کمیشن ذرائع نے شہریارخان کی آمداورٹریک ٹومذاکرات کاسلسلہ ایک بارپھر شروع ہونیکی تصدیق کی ہے۔ذرائع کے مطابق شہریارخان کی بھارتی وزیراعظم اوروزیرخارجہ سے ملاقات متوقع ہے۔شہریارنئی دہلی میں اہم مصروفیات کے علاوہ کرکٹ پراپنی کتاب کی رونمائی کی تقریب بھی منعقد کریں گے جس میں بھارتی سفارتکار،کھلاڑی اور دوسری شخصیات شرکت کریںگی۔