مدینہ میں سعودی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ 29 افراد زخمی

عملے کے 16ارکان سمیت 315 افراد سوار تھے، مشہد سے ایرانی زائرین کولے کرآ رہا تھا۔


News Agencies January 06, 2014
عملے کے 16ارکان سمیت 315 افراد سوار تھے، مشہد سے ایرانی زائرین کولے کرآ رہا تھا۔ فوٹو رائٹرز

سعودی عرب کے حکام کا کہنا ہے کہ قومی فضائی کمپنی کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے واقعے میں 29افراد زخمی ہوگئے جن میںسے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔

یہ واقعہ اتوارکو مدینہ میںاس وقت پیش آیاجب ایرانی شہرمشہد سے آنے والے سعودی ایئرلائن کے بوئنگ767 طیارے کے لینڈنگ گیئرمیں خرابی پیدا ہوگئی۔ سعودی حکام کے مطابق اس طیارے پر 315افراد سوارتھے اوراس کادائیں جانب کاپچھلا گیئرنہیں کھل سکا۔ اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ مشہدسے ایرانی زائرین کولے کرمدینہ آ رہا تھا۔ اس میں 299مسافر اورعملے کے 16ارکان سوارتھے۔

 photo 16_zps1827f34a.jpg

مدینہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ہوائی اڈے پرموجود ایک عینی شاہدکا کہناہے کہ طیارے نے 2مرتبہ اترنے کی ناکام کوشش کی اور تیسری باراس نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ رن وے پرآگ کے شعلے بھی دیکھے گئے۔ طیارے کے پچھلے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے ترجمان خالد الخیباری نے اے ایف پی کوبتایا کہ 29زخمیوں میںسے11کو اسپتال لے جایا گیاجبکہ باقی کوایئرپورٹ کے طبی مرکزمیں طبی امداددی گئی۔

مقبول خبریں