ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے نے 5 نشستوں پر اتفاق کر لیا، امین الحق

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 27 فروری 2021
سینیٹ الیکشن میں سندھ کی 11 میں سے 5 نشستیں حاصل کرنا مشکل کام نہیں۔ وفاقی وزیر

سینیٹ الیکشن میں سندھ کی 11 میں سے 5 نشستیں حاصل کرنا مشکل کام نہیں۔ وفاقی وزیر

 حیدرآباد:  وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان، تحریک انصاف اور جی ڈی اے نے5نشستوں پر اتفاق کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں سندھ کی 11 میں سے 5 نشستیں حاصل کرنا کوئی مشکل کام نہیں، ایم کیو ایم پاکستان، تحریک انصاف اور جی ڈی اے نے5نشستوں پر اتفاق کر لیا ہے۔

حیدرآباد کے مقامی ہوٹل میں پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور نجی انسٹی ٹیوٹ کے درمیان آئی ٹی کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اس وقت تحریک انصاف کی سب سے بڑی اتحادی جماعت ہے اور سینٹ الیکشن کے حوالے سے دس مختلف ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانچ میں تین نشستیں ایم کیو ایم، تحریک انصاف اور جی ڈی اے کے حصے میں آئیں گی، خواتین کی نشست پر قرعہ ایم کیو ایم پاکستان کے نام نکلا ہے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ایم کیو ایم پاکستان نے پی ٹی آئی کو سپورٹ کرنا ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو سمجھنا چاہیے کہ یہ مارچ 2018نہیں،ایم کیو ایم مکمل متحد اور مضبوط ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔