سکوک یورو بانڈ سے حاصل آمدنی پر انکم ٹیکس سے چھوٹ

فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی جانب سے باضابطہ طور پر 2 نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے


Irshad Ansari March 02, 2021
فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی جانب سے باضابطہ طور پر 2 نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے

SHENZHEN: وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل سکوک اور یوروبانڈ میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی حکومتوں،غیر ملکی سرمایہ کاروں،کمپنیوں ،فرموں ،ایسوسی ایشن آف پرسنز سمیت دیگر نان ریذیڈنٹس کوانکم ٹیکس سے چھوٹ دیدی ۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی جانب سے گذشتہ روز باضابطہ طور پر دو نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں پہلے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ میڈیم یرٹرم نوٹ پروگرام کے تحت حکومت کی طرف سے جاری کئے جانے والے انٹرنیشنل سکوک میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی حکومتوں،غیر ملکی سرمایہ کاروں،کمپنیوں ،فرموں ،ایسوسی ایشن آف پرسنز سمیت دیگر نان ریذیڈنٹس کو منافع کی مد میں حاصل ہونیوالی آمدنی پرانکم ٹیکس سے چھوٹ حاصل ہوگی ۔

مقبول خبریں