سرفراز احمد غلط ایل بی ڈبلیو دیے جانے پر ناخوش نظر آئے

فہیم اشرف کی لیگ اسٹمپ سے باہر جاتی گیند پر انھیں ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا۔


Sports Desk March 03, 2021
فہیم اشرف کی لیگ اسٹمپ سے باہر جاتی گیند پر انھیں ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا۔ فوٹو : فائل

سرفراز احمد غلط ایل بی ڈبلیو دیے جانے پر ناخوش نظر آئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ سے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان زبردست فارم میں تھے،انھوں نے افتخار احمد کے اوور میں مسلسل 4چھکے جڑنے کے بعد اپنی ففٹی مکمل کرکے مزید 4رنز کا اضافہ کیا، ایسے میں امپائراحسن رضا کے غلط فیصلے کا شکار ہوگئے۔

فہیم اشرف کی لیگ اسٹمپ سے باہر جاتی گیند پر انھیں ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا،ریویو سے بھی انھیں کوئی مدد نہ ملی، سرفراز فیصلے پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے میدان سے باہر گئے۔ دوسری جانب مجموعی طور پر بھی میچ میں امپائرنگ کا معیار اچھا نہ رہا اور کئی وائیڈز بھی نہیں دی گئیں۔

مقبول خبریں