بورڈ کی پلیئرز اور آفیشلز کو کورونا ویکسین کی پیشکش انکار کا اختیار

ویکسین لگوانا لازمی قرارنہیں دیا گیا، چیف ایگزیکٹیو وسیم خان


Sports Reporter March 04, 2021
ویکسین لگوانا لازمی قرارنہیں دیا گیا، چیف ایگزیکٹیو وسیم خان۔فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل6 میں شریک تمام کھلاڑیوں اور آفیشلزکو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش کردی۔

بورڈ نے پی ایس ایل6 میں شریک تمام کھلاڑیوں اور آفیشلزکو کورونا ویکسین لگانے کی پیشکش کردی ہے، یہ فیصلہ صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا گیا جب کہ پہلی ڈوز جمعرات کولگائی جائے گی تاہم فیصلے کا اختیار کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہوگا۔

چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کے مطابق ویکسین لگوانا لازمی قرارنہیں دیا گیا،یہ ڈوز حکومتی پروٹوکولز کے عین مطابق کوالیفائیڈ ہیلتھ ورکرز کے ذریعے لگائی جائے گی۔

مقبول خبریں