پی ایس ایل کے التوا کا ذمہ دار زلمی کو قرار دینا درست نہیں، پی سی بی

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 5 مارچ 2021
پشاور زلمی کے کسی کرکٹر کا ٹیسٹ پازیٹیو نہیں آیا، ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی ۔ فوٹو: فائل

پشاور زلمی کے کسی کرکٹر کا ٹیسٹ پازیٹیو نہیں آیا، ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی ۔ فوٹو: فائل

 کراچی: پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہاکہ پی ایس ایل کے التوا کا ذمہ دار پشاور زلمی کو قرار دینا درست نہیں ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس میں سمیع الحسن برنی نے کہا کہ زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی وہاب اور ڈیرن سیمی سے ملاقات غیر ارادی تھی جس پر انھوں نے معذرت کرلی تھی، بعد میں تینوں کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے، پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے پشاور زلمی کی معذرت اور اپیل کے بعد وہاب اور سیمی کو اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دی، بعد ازاں بھی پشاور زلمی کے کسی کرکٹر کا ٹیسٹ پازیٹیو نہیں آیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ دورہ انگلینڈ کے دوران ہمارے ایک پلیئر نے غلطی سے گالفر سے ملاقات کی، انگلش بورڈ نے بھی ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد انھیں اسکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت دیدی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔