ایس ای سی پی نے کمپنی کے نام کی منظوری کا عمل سینٹرلائزڈ کر دیا

ارشاد انصاری  جمعـء 5 مارچ 2021
کمپنیوں کے نام کی مرکزی سطح پر منظوری سینٹرلائزیشن کی جانب اہم قدم ہے۔فوٹو: فائل

کمپنیوں کے نام کی مرکزی سطح پر منظوری سینٹرلائزیشن کی جانب اہم قدم ہے۔فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے وقت، کمپنی کے نام کی منظوری کے عمل کو سینٹرلائزڈ کردیا ہے۔

ایس ای سی پی میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کو بتدریج سینٹرلائیزڈ کر دیا جائے گا، کمپنیوں کے نام کی مرکزی سطح پر منظوری سینٹرلائزیشن کی جانب اہم قدم ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں قائم ایس ای سی پی کے کمپنی رجسٹریشن دفاتر (سی آر او) کمپنیوں کی رجسٹریشن کرتے ہیں اور اس سلسلے میں کمپنی کے مجوزہ نام کی منظوری بھی دیتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔