2130 لیڈی ہیلتھ ورکرز بھرتی کرنے کا فیصلہ

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 6 مارچ 2021
کورونا صورتحال میں ہیلتھ ورکرز کا کردار قابل تعریف ہے، اجلاس سے خطاب۔ فوٹو: فائل

کورونا صورتحال میں ہیلتھ ورکرز کا کردار قابل تعریف ہے، اجلاس سے خطاب۔ فوٹو: فائل

 کراچی: رواں سال 2 ہزار 130 لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھرتی کرنے کافیصلہ کیاگیا۔

صوبائی وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں لیڈی ہیلتھ ورکزوسپروائرز اورکمیونٹی مڈوائفری کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں رواں سال 2 ہزار 130 لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھرتی کرنے کافیصلہ کیاگیا، اجلاس میں آگاہی دی گئی کہ اس وقت صوبے میں 20 ہزار 446 لیڈی ہیلتھ ورکرز، 770 سپروائزر مختلف علاقوں میں صحت کی بنیادی سہولیات کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

وزیر صحت کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں زیادہ ضرورت وہاں لیڈی ہیلتھ ورکرز کی نئی اسامیوںکے لیے سروے کیا جائے، لیڈی ہیلتھ ورکرز کو 50 سال کی عمرتک رٹائرمنٹ دی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔