’’ مشرف پرمقدمہ 99ء سے شروع کیاجائے ‘‘ شجاعت کے بیان پر ارکان پارلیمنٹ منقسم

جب سے انھوں نے مارشل لا لگایا،تب سے کارروائی شروع کی جائے۔طاہر مشہدی


Monitoring Desk January 07, 2014
جب سے انھوں نے مارشل لا لگایا،تب سے کارروائی شروع کی جائے۔طاہر مشہدی۔ فوٹو: فائل

ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کے اس بیان پرکہ مشرف کے خلاف مقدمہ12اکتوبر1999ء سے شروع کیاجائے،اس پر ارکان پارلیمنٹ نے مختلف آرا دیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ایم کیو ایم کے سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ جب سے انھوں نے مارشل لا لگایا،تب سے کارروائی شروع کی جائے۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا پرویز مشرف کے علاوہ جو لوگ اس میں شامل ہیں ان کے خلاف بھی مقدمہ چلایاجائے۔

اے این پی کے سینیٹرشاہی سید نے کہا کہ کس تاریخ سے مقدمہ شروع کیا جائے؟یہ فضول بحث ہے۔مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ نے کہاکہ 12اکتوبر سے کارروائی کے حامی فوجی مداخلت کا راستہ کھلا رکھنا چاہتے ہیں۔ ایم کیو ایم کے نبیل گبول نے کہاکہ جولوگ کہتے ہیں کہ پہلے نواز شریف کو پرویزمشرف نے جانے دیا،اب وہ انھیں بھی جانے دیں،آپ کو پتہ ہے ملک کا نظام ہی لین دین پر چلتا ہے۔ تحریک انصاف کے نصیر احمد خان نے کہاکہ اب ثابت کرنا ہوگا قانون کی دسترس سے کوئی باہر نہیں۔