- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
’کمزور‘ ٹیم سے سیریز، پاکستان میں غصہ بڑھنے لگا
کراچی: ’کمزور‘ پروٹیز سے سیریز پر پاکستان میں غصہ بڑھنے لگا جب کہ سابق کپتان راشد لطیف نے اسٹارز سے عاری میزبان ٹیم سے مقابلوں پر سوال اٹھا دیا۔
جنوبی افریقہ نے پاکستان سے ٹی 20 سیریز کیلیے اپنے ٹاپ اسٹارز کو منتخب نہیں کیا،وہ اس دوران آئی پی ایل کھیل کر ڈالرز کمائیں گے، بورڈ نے بھارت کے ساتھ پلیئرز کو جلد ریلیز کرنے کے معاہدے کی رو سے کاگیسو ربادا، کوئنٹین ڈی کک، لونگی نگیڈی، ڈیوڈ ملر اور اینرچ نورکیاکوٹوئنٹی 20 سیریز میں منتخب ہی نہیں کیا جس کی وجہ سے پاکستان میں اس حوالے سے غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔
سابق کپتان راشد لطیف نے اس حوالے سے کہا کہ کرکٹ جنوبی افریقہ حساب کتاب میں بہت اچھا اور اسے معلوم ہے کہ ون ڈے میچز ورلڈ کپ 2023 کی کوالیفکیشن میں اہم حیثیت رکھتے ہیں، اس لیے مکمل قوت کے ساتھ میدان سنبھالنے کا فیصلہ کیا مگر ٹی 20 سیریز کے دوران ربادا، ملر، ڈی کک، نگیڈی اور نورکیا آئی پی ایل کھیلنے چلے جائیں گے، اگر پاکستان نے اپنے 5 اہم کھلاڑیوں کو باہر بٹھایا ہوتا تو کیا پروٹیز پھر بھی ہم سے کھیلتے؟ پھر ہم ان کے ساتھ کیوں کھیل رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہاکہ پروٹیز کبھی کمزور سائیڈ کے خلاف نہ کھیلتے، جب بورڈز نے اس سیریز کا فیصلہ کیا تب ہی یہ بات بھی طے ہوئی ہوگی کہ دونوں اپنی مضبوط ٹیمیں میدان میں اتاریں گے، آپ کمزور سائیڈز کو میدان میں اتار کر براڈ کاسٹرز کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔
یاد رہے کہ خود جنوبی افریقی پیسر ڈیل اسٹین نے بھی پاکستان سے ٹی 20 سیریز میں اہم پلیئرز کو شامل نہ کیے جانے پر بورڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔