امریکی ڈالر 20 پیسے کے اضافے سے 10650 روپے کا ہوگیا

برطانوی پائونڈ کی قیمت175.05سے بڑھ کر 175.25روپے ہوگئی، یورو بھی 10 پیسے مہنگا


Business Reporter January 10, 2014
ریال28.65 سے گھٹ کر28.60 روپے کاہوگیا،اماراتی درہم کی قدر10پیسے گر گئی۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

انٹر بینک مارکیٹ میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی تاہم اوپن مارکیٹ میں بڑھ گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت 105.55 روپے پر برقرار رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 106.50 روپے ہوگئی۔

 photo 2_zps6fd7e19f.jpg

برطانوی پائونڈ کی قیمت بھی 175.05 روپے سے بڑھ کر 175.25 روپے پر بند ہوئی، یورو کی قدر10 پیسے اضافے کے نتیجے میں 144.90 روپے سے بلند ہو کر 145 روپے پر پہنچ گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق سعودی ریال کی قیمت 28.65 روپے سے کم ہو کر 28.60 روپے اور اماراتی درہم کی قدر 10 پیسے کمی کے ساتھ 29.35 روپے سے گھٹ کر 29.25 روپے ریکارڈ کی گئی۔