اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس تعمیر کرنے کا فیصلہ

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 31 مارچ 2021
سائلین کیلیے سہولت سنیٹر کاپیپر ورک مکمل ہو چکا، سیکریٹری قانون کی ہائیکورٹ کو آگاہی
 فوٹو:فائل

سائلین کیلیے سہولت سنیٹر کاپیپر ورک مکمل ہو چکا، سیکریٹری قانون کی ہائیکورٹ کو آگاہی فوٹو:فائل

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے جدید طرز کے جوڈیشل کمپلیکس کی فوری تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے اسلام آباد کچہری منتقلی سے متعلق بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 91 عدالتوں پر مشتمل جدید طرز کے جوڈیشل کمپلیکس کی فوری تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام  آباد کچہری کی منتقلی سے متعلق پیش رفت سے متعلق سیکریٹری قانون نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کر دیا، انھوں نے عدالت کو بتایا کہ31مارچ کو سی ڈی ڈبلیو پی سے منصوبے کی منظوری ہو جائے گی ،91کورٹس کی جی الیون میں تعمیر کے لیے 6.8 بلین روپے کی منظوری کل ہو جائے گی، 8 منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی جبکہ سائلین کے لیے سہولت سنٹر کی تعمیر سے متعلق بھی پیپر ورک مکمل ہو چکا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد کچہری کی منتقلی سے متعلق حکومتی اقدامات کو سراہتے ہیں،  چیف جسٹس نے سیکریٹری قانون کو ہدایت کی کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بارے میں سمری کی ایک کاپی عدالت میں جمع کرائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔