فرانس کے صدر اولاند کا اداکارہ کیساتھ اسکینڈل منظرعام پر

صدر اداکارہ جولی گائیت کو ملنے اس کے اپارٹمنٹ جاتے، خاتون 4 بچوں کی ماں ہے


AFP January 11, 2014
کلوزر میگزین کے الزامات غلط، ذاتی حقوق پر حملہ ہے، ایکشن لیا جائیگا،صدر اولاند۔ فوٹو: فائل

فرانس کے صدر فرانسو اولاند ہولینڈ کا اداکارہ جولی گائیت کے ساتھ اسکینڈل منظر عام پر آگیا۔

ایک فرانسیسی میگزین''کلوزر'' نے 59 سالہ صدر اولاند اور41 سالہ جولی گائیت کی7 صفحات پر مشتمل تصاویر شائع کی ہیں جبکہ میگزین نے ویب ساٹ پر جاری کی گئی اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ صدر اولاند ہر نئے سال کے موقع پر ہیلمٹ پہنے اسکوٹرکا سفر کرکے اداکارہ کے اپارٹمنٹ جاتے اور اس کے ساتھ رات گزارتے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جب اداکارہ سے ملنے جاتے تو اس وقت ان کے ساتھ صرف ایک سیکیورٹی گارڈ ہوتا تھا۔

 photo 7_zpsdc7f708a.jpg

واضح رہے کہ اداکارہ گائیت جو کہ 50 سے زائد فلموں میں کام کرچکی ہیں، اب شادی شدہ ہیں اور ان کے 4 بچے بھی ہیں۔ دوسری طرف فرانسیسی صدر نے کلوزر میگزین کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''یہ ان کے ذاتی نوعیت کے حقوق پر حملہ ہے، ان حقوق کا وہ بھی اتنا ہی حق رکھتے ہیں جتنا کہ ایک عام شہری''۔ صدر ہولینڈ کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے میں ممکن حد تک ایکشن لیں گے۔