رنبیر کپور ٹی وی کے رئیلٹی شو میں جلوہ گر ہوں گے

بگ باس سیزن 8 کی میزبانی سلمان سے لے کر رنبیر کے سپرد کی جاسکتی ہے،بھارتی میڈیا


INP January 14, 2014
مشہور رئیلٹی شو کی میزبانی کے لیے ان کے نام پر غور جاری ہے۔ فوٹو:فائل

بڑے پردے پر اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد رنبیر کپور ٹی وی اسکرین پر دھوم مچانے آرہے ہیں، مشہور رئیلٹی شو کی میزبانی کے لیے ان کے نام پر غور جاری ہے۔

کپور خاندان کا یہ چشم و چراغ بڑی اسکرین پر خانز کو ٹف ٹائم دینے کے بعد اب چھوٹی اسکرین پر بھی چیلنج کررہا ہے۔



بھارتی میڈیا کے مطابق رئیلٹی شو بگ باس سیزن 8 کی میزبانی دبنگ خان سے لے کر رنبیر کپور کے سپرد کی جاسکتی ہے۔شو کے دوران سلمان خان نے کئی دفعہ شو سے علیحدگی کا ارادہ بھی ظاہر کیا تھا۔