سیندک گولڈ کاپر پراجیکٹ بلوچستان کو 305 ملین منافع ادا

 منافع کے شیئر کا چیک سیکریٹری پٹرولیم نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو پیش کیاگیا


Numainda Express May 01, 2021
منصوبہ کے تحت ہزاروںمقامی افراد کو روزگار، پینے کا صاف پانی، بجلی مہیا کی، ترجمان۔ فوٹو: فائل

وفاق نے بلوچستان حکومت کو سینڈک گولڈ کاپر پراجیکٹ کے تحت 305 ملین روپے حصہ بطور منافع دے دیا۔

وفاق نے سینڈک گولڈ کاپر پراجیکٹ کے تحت منافع کے شیئر کا چیک سیکریٹری پٹرولیم میاں اسد احیاء لدین نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو پیش کیا، ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق سینڈک گولڈ کاپر پراجیکٹ کے ذریعے ہزاروں مقامی افراد کو روزگار فراہم کیا گیا۔

سینڈک کمپنی نے مقامی آبادی کو صاف پینے کا پانی اور بجلی بھی مہیا کی، سینڈک کمپنی نے علاقے میں صحت و تعلیم کے شعبے میں مالی مدد فراہم کی، پٹرولیم ڈویژن تیل و گیس، قدرتی وسائل کے ڈویلپمینٹ منصوبوں کے علاوہ مقامی لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام جاری رکھے گی۔

مقبول خبریں